Urwatul-Wusqaa - Yaseen : 72
وَ ذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَ مِنْهَا یَاْكُلُوْنَ
وَذَلَّلْنٰهَا : اور ہم نے فرمانبردار کیا انہیں لَهُمْ : ان کے لیے فَمِنْهَا : پس ان سے رَكُوْبُهُمْ : ان کی سواری وَمِنْهَا : اور ان سے يَاْكُلُوْنَ : وہ کھاتے ہیں
اور ہم نے ان (جانوروں) کو ان کا مطیع کردیا پھر ان میں سے بعض پر وہ سواری کرتے ہیں اور بعض کو وہ کھاتے ہیں
ان جانوروں میں کسی کو وہ بطور سواری اور کسی کو بطور خوراک استعمال کرتا ہے : 72۔ سارے جانور تو انسان کے بس میں کردیئے گئے اب انسان کی اپنی صوابدید ہے کہ وہ کن جانوروں پر اپنے بوجھ لادتا ہے اور کن جانوروں کو صرف اپنی سواری کے لیے خاص کرتا ہے اور کون سے جانور ہیں جن کو بطور خوراک استعمال کرتا ہے گویا اس کو حلت و حرمت کا اصول سمجھا دیا گیا کہ کون سے جانور حرام ہیں اور کون سے حلال ؟ اب اس کی اپنی صوابدید ہے کہ وہ کن جانوروں کو محض سواری کے لیے پسند کرتا ہے اور کن جانوروں کو اپنی سواری اور بوجھ لادنے کے کام میں لاتا ہے اور کون سے جانور ہیں جن پر سواری اور بوجھ لادنے کے علاوہ بطور خوراک بھی استعمال کرتا ہے اور کون کون سے جانور ہیں جو صرف خوراک استعمال کیے جاتے ہیں کہ ان کے گوشت پوست اور دوسری اشیاء کو اپنے استعمال میں لاتا ہے ۔
Top