Urwatul-Wusqaa - At-Talaaq : 10
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا١ۙ فَاتَّقُوا اللّٰهَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ١ۛۖۚ۬ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ۛ۫ؕ قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُ اِلَیْكُمْ ذِكْرًاۙ
اَعَدَّ اللّٰهُ : تیار کیا اللہ نے لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابًا شَدِيْدًا : شدید عذاب فَاتَّقُوا : پس ڈرو اللّٰهَ : اللہ سے يٰٓاُولِي الْاَلْبَابِ : اے عقل والو الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : وہ جو ایمان لائے ہو قَدْ اَنْزَلَ اللّٰهُ : تحقیق نازل کیا اللہ نے اِلَيْكُمْ ذِكْرًا : تمہاری طرف ایک ذکر کو
ان کیلئے اللہ نے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے پس اے عقل والو ! اللہ سے ڈرتے رہو جو ایمان لا چکے ہو بیشک اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت (کتاب) بھیج دی ہے
انہوں نے اپنی بد اعمالیوں کا مزہ چکھا اور آخرت کا خسارہ اس کے علاوہ ہے 9 ؎ ہم نے پیچھے ان قوموں اور بستیوں کا ذکر بہت سے مقامات پر کیا ہے اور انبیاء کرام اور رسل عظام (علیہ السلام) کی سرگزشتیں بھی بیان کی ہیں ، ذران قوموں کی تاریخ کو پڑھو اور ان برباد شدہ شہروں اور بستیوں کی درد بھری داستانیں سنو جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کی اور اس کے نبیوں اور رسولوں کی اطاعت سے منہ موڑا اور تمردو سر کشی کا راستہ اختیار کیا تو ہم نے بھی ان سے بڑی شدید قسم کی باز پرس کی اور ان پر ایسا عذاب نازل کیا جس کے نتیجہ میں وہ ( سباء منثورا) ہو کر رہ گئے۔ اس دنیا میں ہی ان کے کرتوتوں اور بداعمالیوں کا مزاچکھا دیا گیا اور انہوں نے جیتے جاگتے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لیا کہ جو لوگ سر کشی کی روش اختیار کرتے ہیں ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی سنت کیا ہے ؟ اور ان کا انجام کتنا خوفناک ہوتا ہے۔ وہ اپنی شخصیتوں کے رعب داب میں اپنی عیاریاں اور مکاریاں کس طرح چھپائے رہتے ہیں اور نو سر بازیوں سے بڑی بڑی منفعتوں کی آس لگائے بیٹھے رہتے ہیں اور انجام کار وہ ایسے گھاٹے سے دو چار ہوجاتے ہیں جس کی تلافی کی کوئی صورت ممکن نہیں ہوتی اور آخرت میں میں وہ منہ بسورتے رہ جائیں گے اور ان کی شکل و صورت دیدنی ہوگی ۔ وہ جو بھی ہوں اور جیسے بھی ہوں قبروں میں داخل ہونے سے پہلے وہ ذلیل و خوار ہوئے اور ان کی ساری بزرگی ہوا ہوگی ۔ وہ جو بھی ہوں اور جیسے بھی ہوں قبروں میں داخل ہونے سے پہلے وہ ذلیل و خوار ہوئے اور ان کی ساری بزرگ ہوا ہوگئی اور میدان حشر میں وہ جس طرح حواس باختہ ہوں گے وہ کسی خسارہ پانے والے کے حال سے اندازہ کرلو جو نفع کماتا کماتا اصل زر سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔
Top