100. Al-Aadiyaatالعاديات
The Chargers · Meccan · 11 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد السلام بھٹوی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الْعٰدِیٰتِ ضَبْحًاۙ﴿1﴾
قسم ہے ان (گھوڑوں) کی جو پیٹ اور سینے سے آواز نکالتے ہوئے دوڑنے والے ہیں !فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًاۙ﴿2﴾
پھر جو سم مار کر چنگاریاں نکالنے والے ہیں !فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًاۙ﴿3﴾
پھر جو صبح کے وقت حملہ کرنے والے ہیں !فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ﴿4﴾
پھر اس کے ساتھ غبار اڑاتے ہیں۔فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًاۙ﴿5﴾
پھر وہ اس کے ساتھ بڑی جماعت کے درمیان جا گھستے ہیں۔اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ﴿6﴾
بیشک انسان اپنے رب کا یقینا بہت ناشکرا ہے۔وَ اِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌۚ﴿7﴾
اور بیشک وہ اس بات پر یقینا (خود) گواہ ہے۔وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌؕ﴿8﴾
اور بیشک وہ مال کی محبت میں یقینا بہت سخت ہے۔اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِۙ﴿9﴾
تو کیا وہ نہیں جانتاجب قبروں میں جو کچھ ہے باہر نکال پھینکا جائے گا۔وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِۙ﴿10﴾
اور جو کچھ سینوں میں ہے ظاہر کردیا جائے گا۔اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّخَبِیْرٌ۠ع﴿11﴾
بیشک ان کا رب اس دن ان کے متعلق یقینا خوب خبر رکھنے والا ہے۔