101. Al-Qaari'aالقارعة

The Calamity · Meccan · 11 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد السلام بھٹوی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اَلْقَارِعَةُۙ﴿1﴾

    وہ کھٹکھٹانے والی۔
  2. مَا الْقَارِعَةُۚ﴿2﴾

    کیا ہے وہ کھٹکھٹانے والی ؟
  3. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُؕ﴿3﴾

    اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ کھٹکھٹانے والی کیا ہے ؟
  4. یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ﴿4﴾

    جس دن لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوجائیں گے۔
  5. وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِؕ﴿5﴾

    اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے۔
  6. فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗۙ﴿6﴾

    تو لیکن وہ شخص جس کے پلڑے بھاری ہوگئے۔
  7. فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍؕ﴿7﴾

    تو وہ خوشی کی زندگی میں ہوگا۔
  8. وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ﴿8﴾

    اور لیکن وہ شخص جس کے پلڑے ہلکے ہوگئے۔
  9. فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌؕ﴿9﴾

    تو اس کی ماں ہاویہ ہے۔
  10. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْؕ﴿10﴾

    اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ کیا ہے ؟
  11. نَارٌ حَامِیَةٌ۠ع﴿11﴾

    ایک سخت گرم آگ ہے۔