104. Al-Humazaالهمزة
The Traducer · Meccan · 9 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد السلام بھٹوی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ﴿1﴾
بڑی ہلاکت ہے ہر بہت طعنہ دینے والے، بہت عیب لگانے والے کے لیے۔اِ۟لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ﴿2﴾
وہ جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھا۔یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ﴿3﴾
وہ گمان کرتا ہے کہ بیشک اس کا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ٘ۖ﴿4﴾
ہرگز نہیں، یقینا وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا۔وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُؕ﴿5﴾
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ حطمہ کیا ہے ؟نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ﴿6﴾
اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْئِدَةِؕ﴿7﴾
وہ جو دلوں پر جھانکتی ہے۔اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ﴿8﴾
یقینا وہ ان پر (ہر طرف سے) بند کی ہوئی ہے۔فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠ع﴿9﴾
لمبے لمبے ستونوں میں۔