96. Al-Alaqالعلق
The Clot · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد السلام بھٹوی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ﴿1﴾
اپنے رب کے نام سے پڑھ جس نے پیدا کیا۔خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ﴿2﴾
اس نے انسان کو ایک جمے ہوئے خون سے پیدا کیا۔اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ﴿3﴾
پڑھ اور تیرا رب ہی سب سے زیادہ کرم والا ہے۔الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ﴿4﴾
وہ جس نے قلم کے ساتھ سکھایا۔عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْؕ﴿5﴾
اس نے انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ﴿6﴾
ہرگز نہیں، بیشک انسان یقینا حد سے نکل جاتا ہے۔اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىؕ﴿7﴾
اس لیے وہ اپنے آپ کو دیکھتا ہے کہ غنی ہوگیا ہے۔اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ﴿8﴾
یقینا تیرے رب ہی کی طرف لوٹنا ہے۔اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ﴿9﴾
کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے۔عَبْدًا اِذَا صَلّٰىؕ﴿10﴾
ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے۔اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤىۙ﴿11﴾
کیا تو نے دیکھا اگر وہ ہدایت پر ہو۔اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىؕ﴿12﴾
یا اس نے پرہیزگاری کا حکم دیا ہو۔اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ﴿13﴾
کیا تو نے دیکھا اگر اس (منع کرنے والے) نے جھٹلایا اور منہ موڑا۔اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰىؕ﴿14﴾
تو کیا اس نے یہ نہ جانا کہ یقینا اللہ دیکھ رہا ہے۔كَلَّا لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ١ۙ۬ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ﴿15﴾
ہرگز نہیں، یقینا اگر وہ باز نہ آیا تو ہم ضرور اسے پیشانی کے بالوں کے ساتھ گھسیٹیں گے۔نَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ﴿16﴾
پیشانی کے ان بالوں کے ساتھ جو جھوٹے ہیں، خطا کار ہیں۔فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ﴿17﴾
پس وہ اپنی مجلس کو بلا لے۔سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَۙ﴿18﴾
ہم عنقریب جہنم کے فرشتوں کو بلا لیں گے۔كَلَّا١ؕ لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩۩ع﴿19﴾
ہرگز نہیں، اس کا کہنا مت مان اور سجدہ کر اور بہت قریب ہوجا۔