101. Al-Qaari'aالقارعة

The Calamity · Meccan · 11 ayahs · 1 rukus · مولانا امین احسن اصلاحی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اَلْقَارِعَةُۙ﴿1﴾

    کھٹکھٹانے والی !
  2. مَا الْقَارِعَةُۚ﴿2﴾

    کیا ہے کھٹکھٹانے والی !
  3. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُؕ﴿3﴾

    اور تم کیا سمجھے کہ کیا ہے کھٹکھٹانے والی !
  4. یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ﴿4﴾

    اس دن لوگ منتشر پتنگوں کے مانند ہوں گے
  5. وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِؕ﴿5﴾

    اور پہاڑ دھنکی ہوئی اون کے مانند ہوجائیں گے۔
  6. فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗۙ﴿6﴾

    تو جس کے پلے بھاری ہوں گے
  7. فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍؕ﴿7﴾

    وہ تو دل پسند عیش میں ہوگا۔
  8. وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ﴿8﴾

    اور جن کے پلے ہلکے ہوئے
  9. فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌؕ﴿9﴾

    تو اس کا ٹھکانا کھڈ ہوگا۔
  10. وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْؕ﴿10﴾

    اور تم کیا سمجھے کہ وہ کیا ہے !
  11. نَارٌ حَامِیَةٌ۠ع﴿11﴾

    دہکتی آگ !