82. Al-Infitaarالإنفطار
The Cleaving · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا امین احسن اصلاحی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ﴿1﴾
جب کہ آسمان پھٹ جائے گاوَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ﴿2﴾
اور جب کہ ستارے بکھر جائیں گےوَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ﴿3﴾
اور جب کہ سمندر پھٹ پڑیں گےوَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ﴿4﴾
اور جب کہ قبریں اگلوائی جائیں گیعَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ﴿5﴾
تب ہر جان کو پتہ چلے گا کہ اس کے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا۔یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ﴿6﴾
اے انسان ! تجھے تیرے رب کریم کے باب میں کس چیز نے دھوکے میں ڈال رکھا ہے !الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ﴿7﴾
جس نے تیرا خاکہ بنایا، پھر تیرے نوک پلک سنوارے اور تجھے بالکل موزوں کیا !فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ﴿8﴾
جس شکل پر چاہا تجھے مشکل کردیا !كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِۙ﴿9﴾
ہرگز نہیں، بلکہ تم جزا کو جھٹلاتے ہو۔وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ﴿10﴾
حالانکہ تم پر نگران مامور ہیں ،كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ﴿11﴾
دبیران گرامی۔یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ﴿12﴾
وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو۔اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۚ﴿13﴾
بیشک نیکوکار عیش میں ہوں گےوَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍۚۖ﴿14﴾
اور نابکار دوزخ میں۔یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ﴿15﴾
وہ جزا کے دن اس میں داخل ہوں گےوَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِیْنَؕ﴿16﴾
اور پھر اس سے وہ اوجھل ہونے والے نہیںوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ﴿17﴾
اور تم کیا سمجھے جزا کے دن کو !ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِؕ﴿18﴾
بولو، کیا سمجھے جزا کے دن کو !یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ع﴿19﴾
اس دن کوئی جان کسی دوسری جان کے لئے کچھ نہ کرسکے گی۔ معاملہ اس دن اللہ ہی کے ہاتھ میں ہوگا !