87. Al-A'laaالأعلى

The Most High · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا امین احسن اصلاحی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ﴿1﴾

    اپنے خداوند برتر کے نام کی تسبیح کر
  2. الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ﴿2﴾

    جس نے خاکہ بنایا پھر نوک پلک سنوارے
  3. وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ﴿3﴾

    جس نے مقدار کیا اور ہدایت بخشی
  4. وَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى۪ۙ﴿4﴾

    اور جس نے نباتات اگائیں
  5. فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ﴿5﴾

    پھر ان کو گھنی سر سبز و شاداب بنایا
  6. سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ﴿6﴾

    ہم تمہیں پڑھائیں گے تو تم نہیں بھولو گے
  7. اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىؕ﴿7﴾

    مگر وہی جو خدا چاہے گا۔ وہ جانتا ہے علانیہ کو بھی اور اس کو بھی جو چھپا ہوتا ہے۔
  8. وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ﴿8﴾

    اور ہم تمہیں لے چلیں گے آسان راہ
  9. فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ﴿9﴾

    پس تم یاددہانی کرو اگر یاد دہانی کچھ نفع پہنچائے۔
  10. سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ﴿10﴾

    فائدہ اٹھالے گا وہ جس کو ڈر ہو گا
  11. وَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ﴿11﴾

    اور گریز کرے گا وہ جو بدبخت ہوگا۔
  12. الَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ﴿12﴾

    وہ پڑے گا بڑی آگ میں
  13. ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىؕ﴿13﴾

    پھر نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے گا۔
  14. قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ﴿14﴾

    کامیاب ہوا جس نے اپنے کو پاک کیا
  15. وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ﴿15﴾

    اور اپنے خداوند کا نام یاد کیا اور نماز پڑھی
  16. بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ﴿16﴾

    پر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو
  17. وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ﴿17﴾

    حالانکہ آخرت بہتر اور پائدار ہے۔
  18. اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ﴿18﴾

    یہی تعلیم اگلے صحیفوں میں بھی ہے۔
  19. صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠ع﴿19﴾

    موسیٰ اور ابراہیم کے صحیفوں میں