78. An-Nabaالنبإ
The Announcement · Meccan · 40 ayahs · 2 rukus · مولانا فتح محمد جالندہری
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ﴿1﴾
(یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ﴿2﴾
(کیا) بڑی خبر کی نسبت؟الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ﴿3﴾
جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیںكَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ﴿4﴾
دیکھو یہ عنقریب جان لیں گےثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ﴿5﴾
پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گےاَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ﴿6﴾
کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایاوَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ﴿7﴾
اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ﴿8﴾
(بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیاوَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ﴿9﴾
اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایاوَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ﴿10﴾
اور رات کو پردہ مقرر کیاوَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪﴿11﴾
اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیاوَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ﴿12﴾
اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائےوَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ﴿13﴾
اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایاوَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ﴿14﴾
اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایالِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ﴿15﴾
تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریںوَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ﴿16﴾
اور گھنے گھنے باغاِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ﴿17﴾
بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہےیَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ﴿18﴾
جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گےوَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ﴿19﴾
اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گےوَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ﴿20﴾
اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گےاِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ﴿21﴾
بےشک دوزخ گھات میں ہےلِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ﴿22﴾
(یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہےلّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ﴿23﴾
اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گےلَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ﴿24﴾
وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)اِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ﴿25﴾
مگر گرم پانی اور بہتی پیپجَزَآءً وِّفَاقًاؕ﴿26﴾
(یہ) بدلہ ہے پورا پورااِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ﴿27﴾
یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھےوَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ﴿28﴾
اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھےوَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ﴿29﴾
اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہےفَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠ع﴿30﴾
سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گےاِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ﴿31﴾
بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہےحَدَآئِقَ وَ اَعْنَابًاۙ﴿32﴾
(یعنی) باغ اور انگوروَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ﴿33﴾
اور ہم عمر نوجوان عورتیںوَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ﴿34﴾
اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاسلَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ﴿35﴾
وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ﴿36﴾
یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیررَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ﴿37﴾
وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگایَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا﴿38﴾
جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہوذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا﴿39﴾
یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئےاِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ع﴿40﴾
ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا