93. Ad-Dhuhaaالضحى

The Morning Hours · Meccan · 11 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الضُّحٰىۙ﴿1﴾

    قسم ہے دن کی روشنی کی
  2. وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ﴿2﴾

    اور رات کی جب وہ قرار پکڑے۔
  3. مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىؕ﴿3﴾

    کہ آپ کے پروردگار نے آپ کو نہ چھوڑا ہے اور نہ آپ سے بیزار ہوا ہے۔
  4. وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىؕ﴿4﴾

    اور آخرت آپ کے لئے دنیا سے (بدرجہا) بہتر ہے۔
  5. وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ﴿5﴾

    اور عنقریب آپ کا پروردگار آپ کو اتنا عطا کرے گا کہ آپ خوش ہوجائیں گے۔
  6. اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪﴿6﴾

    کیا اللہ نے آپ کو یتیم نہیں پایا پھر (آپ کو) ٹھکانا دے دیا
  7. وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪﴿7﴾

    اور آپ کو بیخبر پایا سو راستہ بتادیا
  8. وَ وَجَدَكَ عَآئِلًا فَاَغْنٰىؕ﴿8﴾

    اور آپ کو نادار پایا تو مالدار بنا دیا۔
  9. فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْؕ﴿9﴾

    تو آپ بھی یتیم پر سختی نہ کیجئے
  10. وَ اَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْؕ﴿10﴾

    اور سائل کو مت جھڑکئے
  11. وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠ع﴿11﴾

    اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا تذکرہ بھی کرتے رہا کیجئے۔