96. Al-Alaqالعلق

The Clot · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا عبد الماجد دریابادی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ﴿1﴾

    آپ پڑئیے اپنے پروردگار کے نام سے کے ساتھ۔ جس نے (سب کو) پیدا کیا ہے
  2. خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ﴿2﴾

    جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا ہے۔
  3. اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ﴿3﴾

    آپ (قرآن) پڑھا کیجئے اور آپ کا پروردگار بڑاکریم ہے
  4. الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ﴿4﴾

    جس نے قلم کے ذریعہ سے تعلیم دی ہے۔
  5. عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْؕ﴿5﴾

    (جس نے) انسان کو ان چیزوں کی تعلیم دے دی جنہیں وہ نہیں جانتے تھے۔
  6. كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ﴿6﴾

    ہاں ہاں بیشک انسان حد سے نکل جاتا ہے
  7. اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىؕ﴿7﴾

    اس بناء پر کہ اپنے کو مستغنی سمجھتا ہے۔
  8. اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ﴿8﴾

    تیری واپسی تیرے پروردگار ہی کی طرف ہوگی۔
  9. اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ﴿9﴾

    کیا اس شخص کا حال تو نے دیکھا جو بندہ (خاص) کو روکتا ہے
  10. عَبْدًا اِذَا صَلّٰىؕ﴿10﴾

    جب وہ نماز پڑھتا ہے۔
  11. اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤىۙ﴿11﴾

    کیا تو نے دیکھا کہ وہ بندہ اگر حق پر ہو
  12. اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىؕ﴿12﴾

    یا وہ تقوی کی ہدایت کررہا ہو۔
  13. اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ﴿13﴾

    کیا تو نے یہ دیکھا کہ وہ (دوسراشخص) اگر جھٹلارہا ہو اور روگردانی کرتا ہو ؟۔
  14. اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰىؕ﴿14﴾

    کیا اسے خبر نہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔
  15. كَلَّا لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ١ۙ۬ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ﴿15﴾

    ہاں ہاں اگر یہ شخص باز نہ آیا تو ہم اپنے پیشانی (کے بل) پکڑ کر گھسیٹیں گے
  16. نَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ﴿16﴾

    پیشانی (بھی کیسی ؟) دورغ وخطا میں آلودہ۔
  17. فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ﴿17﴾

    اچھا تو یہ اپنے ہم جلسہ لوگوں کو بلالے
  18. سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَۙ﴿18﴾

    ہم بھی دوزخ کے پیادوں کو بلاتے ہیں۔
  19. كَلَّا١ؕ لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩۩ع﴿19﴾

    خبردار ! آپ اس کا کہا نہ مانئے اور نماز پڑھتے رہئے اور قرب حاصل کرتے رہئے۔