107. Al-Maa'unالماعون
Almsgiving · Meccan · 7 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِؕ﴿1﴾
تم نے دیکھا اُس شخص کو جو آخرت کی جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے؟فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَۙ﴿2﴾
وہی تو ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہےوَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ﴿3﴾
اور مسکین کو کھانا دینے پر نہیں اکساتافَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ﴿4﴾
پھر تباہی ہے اُن نماز پڑھنے والوں کے لیےالَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ﴿5﴾
جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیںالَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ﴿6﴾
جو ریا کاری کرتے ہیںوَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠ع﴿7﴾
اور معمولی ضرورت کی چیزیں (لوگوں کو) دینے سے گریز کرتے ہیں