90. Al-Baladالبلد
The City · Meccan · 20 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ﴿1﴾
نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کیوَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ﴿2﴾
اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہےوَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَۙ﴿3﴾
اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئیلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍؕ﴿4﴾
درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہےاَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌۘ﴿5﴾
کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟یَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًاؕ﴿6﴾
کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیااَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَهٗۤ اَحَدٌؕ﴿7﴾
کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِۙ﴿8﴾
کیا ہم نے اُسے دو آنکھیںوَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیْنِۙ﴿9﴾
اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِۚ﴿10﴾
اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ٘ۖ﴿11﴾
مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کیوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُؕ﴿12﴾
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟فَكُّ رَقَبَةٍۙ﴿13﴾
کسی گردن کو غلامی سے چھڑانااَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍۙ﴿14﴾
یا فاقے کے دنیَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍۙ﴿15﴾
کسی قریبی یتیماَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍؕ﴿16﴾
یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلاناثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ﴿17﴾
پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کیاُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ﴿18﴾
یہ لوگ ہیں دائیں بازو والےوَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ﴿19﴾
اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیںعَلَیْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ۠ع﴿20﴾
ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی