89. Al-Fajrالفجر
The Dawn · Meccan · 30 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الْفَجْرِۙ﴿1﴾
قسم ہے فجر کیوَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ﴿2﴾
اور دس راتوں کیوَّ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِۙ﴿3﴾
اور جفت اور طاق کیوَ الَّیْلِ اِذَا یَسْرِۚ﴿4﴾
اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہوهَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍؕ﴿5﴾
کیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ۪ۙ﴿6﴾
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے کیا برتاؤ کیااِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ۪ۙ﴿7﴾
اونچے ستونوں والے عاد ارم کے ساتھالَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ۪ۙ﴿8﴾
جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟وَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ۪ۙ﴿9﴾
اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟وَ فِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ۪ۙ﴿10﴾
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ؟الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ۪ۙ﴿11﴾
یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھیفَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَ۪ۙ﴿12﴾
اور ان میں بہت فساد پھیلایا تھافَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍۚۙ﴿13﴾
آخرکار تمہارے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیااِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِؕ﴿14﴾
حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہےفَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِؕ﴿15﴾
مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیاوَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِۚ﴿16﴾
اور جب وہ اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیاكَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَۙ﴿17﴾
ہرگز نہیں، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتےوَ لَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِۙ﴿18﴾
اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اکساتےوَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّاۙ﴿19﴾
اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہووَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ﴿20﴾
اور مال کی محبت میں بری طرح گرفتار ہوكَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ﴿21﴾
ہرگز نہیں، جب زمین پے در پے کوٹ کوٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گیوَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ﴿22﴾
اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گےوَ جِایْٓءَ یَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ١ۙ۬ یَوْمَئِذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ﴿23﴾
اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْۚ﴿24﴾
وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا!فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ﴿25﴾
پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیںوَّ لَا یُوْثِقُ وَ ثَاقَهٗۤ اَحَدٌؕ﴿26﴾
اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیںیٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُۗۖ﴿27﴾
(دوسری طرف ارشاد ہوگا) اے نفس مطمئن!ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ﴿28﴾
چل اپنے رب کی طرف، اِس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہےفَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ﴿29﴾
شامل ہو جا میرے (نیک) بندوں میںوَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠ع﴿30﴾
اور داخل ہو جا میری جنت میں