92. Al-Lailالليل
The Night · Meccan · 21 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىۙ﴿1﴾
قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائےوَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ﴿2﴾
اور دن کی جبکہ وہ روشن ہووَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ﴿3﴾
اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیااِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰىؕ﴿4﴾
درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیںفَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰىۙ﴿5﴾
تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیاوَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ﴿6﴾
اور بھلائی کو سچ مانافَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىؕ﴿7﴾
اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہولت دیں گےوَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰىۙ﴿8﴾
اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتیوَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ﴿9﴾
اور بھلائی کو جھٹلایافَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىؕ﴿10﴾
اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گےوَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ﴿11﴾
اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى٘ۖ﴿12﴾
بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمہ ہےوَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى﴿13﴾
اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیںفَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰىۚ﴿14﴾
پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سےلَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ﴿15﴾
اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بختالَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ﴿16﴾
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیراوَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ﴿17﴾
اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگارالَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰىۚ﴿18﴾
جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہےوَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ﴿19﴾
اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہواِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ﴿20﴾
وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہےوَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠ع﴿21﴾
اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا