93. Ad-Dhuhaaالضحى
The Morning Hours · Meccan · 11 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الضُّحٰىۙ﴿1﴾
قسم ہے روز روشن کیوَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ﴿2﴾
اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائےمَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىؕ﴿3﴾
(اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہواوَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىؕ﴿4﴾
اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہےوَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ﴿5﴾
اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گےاَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪﴿6﴾
کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪﴿7﴾
اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشیوَ وَجَدَكَ عَآئِلًا فَاَغْنٰىؕ﴿8﴾
اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیافَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْؕ﴿9﴾
لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرووَ اَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْؕ﴿10﴾
اور سائل کو نہ جھڑکووَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠ع﴿11﴾
اور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو