95. At-Tinالتين
The Fig · Meccan · 8 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِۙ﴿1﴾
قسم ہے انجیر اور زیتون کیوَ طُوْرِ سِیْنِیْنَۙ﴿2﴾
اور طور سینا کیوَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِۙ﴿3﴾
اور اِس پرامن شہر (مکہ) کیلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘﴿4﴾
ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیاثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَۙ﴿5﴾
پھر اُسے الٹا پھیر کر ہم نے سب نیچوں سے نیچ کر دیااِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ﴿6﴾
سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہےفَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِؕ﴿7﴾
پس (اے نبیؐ) اس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے؟اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ۠ع﴿8﴾
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟