94. Ash-Sharhالشرح
The Consolation · Meccan · 8 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ﴿1﴾
(اے نبیؐ) کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ﴿2﴾
اور تم پر سے وہ بھاری بوجھ اتار دیاالَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ﴿3﴾
جو تمہاری کمر توڑے ڈال رہا تھاوَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ﴿4﴾
اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیافَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ﴿5﴾
پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہےاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ﴿6﴾
بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہےفَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ﴿7﴾
لہٰذا جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جاؤوَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠ع﴿8﴾
اور اپنے رب ہی کی طرف راغب ہو