104. Al-Humazaالهمزة
The Traducer · Meccan · 9 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ﴿1﴾
بڑی خرابی ہے اس شخص کی جو پیٹھ پیچھے دوسروں پر عیب لگانے والا (اور) منہ پر طعنے دینے کا عادی ہو۔اِ۟لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ﴿2﴾
جس نے مال اکٹھا کیا ہو اور اسے گنتا رہتا ہو۔یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ﴿3﴾
وہ سمجھتا ہے کہ اسکا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ٘ۖ﴿4﴾
ہرگز نہیں ! اس کو تو ایسی جگہ میں پھینکا جائے گا جو چورا چورا کرنے والی ہے۔وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُؕ﴿5﴾
اور تمہیں کیا معلوم وہ چورا چورا کرنے والی چیز کیا ہے ؟نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ﴿6﴾
اللہ کی سلگائی ہوئی آگالَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْئِدَةِؕ﴿7﴾
جو دلوں تک جا چڑھے گی۔اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ﴿8﴾
یقینا جانو وہ ان پر بند کردی جائے گی۔فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠ع﴿9﴾
جبکہ وہ (آگے کے) لمبے چوڑے ستونوں میں (گھرے ہوئے) ہوں گے۔