109. Al-Kaafiroonالكافرون
The Disbelievers · Meccan · 6 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ﴿1﴾
تم کہہ دو کہ : اے حق کا انکار کرنے والو۔لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ﴿2﴾
میں ان چیزوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو۔وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ﴿3﴾
اور تم اس کی عبادت نہیں کرتے جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ﴿4﴾
اور نہ میں (آئندہ) اس کی عبادت کرنے والا ہوں جس کی عبادت تم کرتے ہو۔وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ﴿5﴾
اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠ع﴿6﴾
تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین۔