81. At-Takwirالتكوير
The Overthrowing · Meccan · 29 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ۪ۙ﴿1﴾
جب سورج لپیٹ دیا جائے گا۔وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ۪ۙ﴿2﴾
اور جب ستارے ٹوٹ ٹوٹ کر گریں گے۔وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ۪ۙ﴿3﴾
اور جب پہاڑوں کو چلایا جائے گا۔وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ۪ۙ﴿4﴾
اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیوں کو بھی بیکار چھوڑ دیا جائے گا۔وَ اِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ۪ۙ﴿5﴾
اور جب وحشی جانور اکٹھے کردیے جائیں گے۔وَ اِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ۪ۙ﴿6﴾
اور جب سمندروں کو بھڑکایا جائے گا۔وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ۪ۙ﴿7﴾
اور جب لوگوں کے جوڑے جو ٹے بنا دئے جائیں گے۔وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُئِلَتْ۪ۙ﴿8﴾
اور جس بچی کو زندہ قبر میں گاڑ دیا گیا تھا، اس سے پوچھا جائے گا۔بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ﴿9﴾
کہ اسے کس جرم میں قتل کیا گیا ؟وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ۪ۙ﴿10﴾
اور جب اعمال نامے کھول دئے جائیں گے۔وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ﴿11﴾
اور جب آسمان کا چھلکا اتار دیا جائے گا۔وَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ﴿12﴾
اور جب دوزخ بھڑکائی جائے گی۔وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ﴿13﴾
اور جب جنت قریب کردی جائے گی۔عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّاۤ اَحْضَرَتْؕ﴿14﴾
تو اس وقت ہر شخص کو اپنا سارا کیا دھرا معلوم ہوجائے گا۔فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِۙ﴿15﴾
اب میں قسم کھاتا ہوں ان ستاروں کی جو پیچھے کی طرف چلنے لگتے ہیں۔الْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ﴿16﴾
جو چلتے چلتے دبک جاتے ہیں۔وَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ﴿17﴾
اور قسم کھاتا ہوں رات کی جب وہ رخصت ہو۔وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ﴿18﴾
اور صبح کی جب وہ سانس لے۔اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۙ﴿19﴾
کہ یہ (قرآن) یقینی طور پر ایک معزز فرشتے کا لایا ہوا کلام ہے۔ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ﴿20﴾
جو قوت والا ہے، جس کا عرش والے کے پاس بڑا رتبہ ہے۔مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍؕ﴿21﴾
وہاں اس کی بات مانی جاتی ہے۔ وہ امانت دار ہے۔وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍۚ﴿22﴾
اور (اے مکہ والو) تمہارے ساتھ رہنے والے یہ صاحب (یعنی حضرت محمد ﷺ کوئی دیوانے نہیں ہیں۔وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ﴿23﴾
اور یہ بالکل سچی بات ہے کہ انہوں نے اس فرشتے کو کھلے ہوئے افق پر دیکھا ہے۔وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ﴿24﴾
اور وہ غیب کی باتوں کے بارے میں بخیل بھی نہیں ہیں۔)وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ﴿25﴾
اور نہ یہ (قرآن) کسی مردود شیطان کی (بنائی ہوئی) کوئی بات ہے۔فَاَیْنَ تَذْهَبُوْنَؕ﴿26﴾
پھر بھی تم لوگ کدھر چلے جارہے ہو ؟اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَۙ﴿27﴾
یہ تو دنیا جہان کے لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَؕ﴿28﴾
تم میں سے ہر اس شخص کے لیے جو سیدھا سیدھا رہنا چاہے۔وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ۠ع﴿29﴾
اور تم چاہو گے نہیں، الا یہ کہ خود اللہ چاہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔