80. Abasaعبس

He frowned · Meccan · 42 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤىۙ﴿1﴾

    (پیغمبر نے) منہ بنایا، اور رخ پھیرلیا۔
  2. اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىؕ﴿2﴾

    اس لیئے کہ ان کے پاس وہ نابینا آگیا تھا۔
  3. وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّكّٰۤىۙ﴿3﴾

    اور (اے پیغمبر) تمہیں کیا خبر ؟ شاید وہ سدھر جاتا۔
  4. اَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىؕ﴿4﴾

    یا وہ نصیحت قبول کرتا، اور نصیحت کرنا اسے فائدہ پہنچاتا۔
  5. اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰىۙ﴿5﴾

    وہ شخص جو بےپروائی دکھا رہا تھا۔
  6. فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ﴿6﴾

    اس کے تو تم پیچھے پڑتے ہو۔
  7. وَ مَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّكّٰىؕ﴿7﴾

    حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر کوئی ذمہ داری نہیں آتی۔
  8. وَ اَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰىۙ﴿8﴾

    اور وہ جو محنت کر کے تمہارے پاس آیا ہے۔
  9. وَ هُوَ یَخْشٰىۙ﴿9﴾

    اور وہ دل میں اللہ کا خوف رکھتا ہے۔
  10. فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰىۚ﴿10﴾

    اس کی طرف سے تم بےپروائی برتتے ہو۔
  11. كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌۚ﴿11﴾

    ہرگزا یسا نہیں چاہیے۔ یہ قرآن تو ایک نصیحت ہے۔
  12. فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ﴿12﴾

    اب جو چاہے، اسے یاد کرلے۔
  13. فِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ﴿13﴾

    وہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو بڑے مقدس ہیں۔
  14. مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭۙ﴿14﴾

    اونچے رتبے والے ہیں، پاکیزہ ہیں۔
  15. بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍۙ﴿15﴾

    ان لکھنے والوں کے ہاتھ میں رہتے ہیں۔
  16. كِرَامٍۭ بَرَرَةٍؕ﴿16﴾

    جو خود بڑی عزت والے، بہت نیک ہیں۔
  17. قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ﴿17﴾

    خدا کی مار ہو ایسے انسان پر، وہ کتنا ناشکرا ہے۔
  18. مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗؕ﴿18﴾

    (وہ ذرا سوچے کہ) اللہ نے اسے کس چیز سے پیدا کیا ؟
  19. مِنْ نُّطْفَةٍ١ؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ﴿19﴾

    نطفے کی ایک بوند سے، اسے پیدا بھی کیا، پھر اس کو ایک خاص انداز بھی دیا۔
  20. ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗۙ﴿20﴾

    پھر اس کے لیے راستہ بھی آسان بنادیا۔
  21. ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ﴿21﴾

    پھر اسے موت دی، اور قبر میں پہنچا دیا۔
  22. ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗؕ﴿22﴾

    پھر جب چاہے گا اسے دوربارہ اٹھا کر کھڑا کردے گا۔
  23. كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ﴿23﴾

    ہرگز نہیں ! جس بات کا اللہ نے اسے حکم دیا تھا، ابھی تک اس نے وہ پوری نہیں کی۔
  24. فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ﴿24﴾

    پھر ذرا انسان اپنے کھانے ہی کو دیکھ لے۔
  25. اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّاۙ﴿25﴾

    کہ ہم نے اوپر سے خوب پانی برسایا۔
  26. ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّاۙ﴿26﴾

    پھر ہم نے زمین کو عجیب طرح پھاڑا۔
  27. فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّاۙ﴿27﴾

    پھر ہم نے اس میں غلے اگائے۔
  28. وَّ عِنَبًا وَّ قَضْبًاۙ﴿28﴾

    اور انگور اور ترکاریاں۔
  29. وَّ زَیْتُوْنًا وَّ نَخْلًاۙ﴿29﴾

    اور زیتون اور کھجور۔
  30. وَّ حَدَآئِقَ غُلْبًاۙ﴿30﴾

    اور گھنے گھنے باغات۔
  31. وَّ فَاكِهَةً وَّ اَبًّاۙ﴿31﴾

    اور میوے اور چارہ۔
  32. مَّتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ﴿32﴾

    سب کچھ تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے فائدے کی خاطر۔
  33. فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ٘﴿33﴾

    آخر جب وہ کان پھاڑنے والی آواز آ ہی جائے گی۔ (اس وقت اس ناشکری کی حقیقت پتہ چل جائے گی)
  34. یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ﴿34﴾

    یہ اس دن ہوگا جب انسان اپنے بھائی سے بھی بھاگے گا۔
  35. وَ اُمِّهٖ وَ اَبِیْهِۙ﴿35﴾

    اور اپنے ماں باپ سے بھی۔
  36. وَ صَاحِبَتِهٖ وَ بَنِیْهِؕ﴿36﴾

    اور اپنے بیوی بچوں سے بھی۔
  37. لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ﴿37﴾

    (کیونکہ) ان میں سے ہر ایک کو اس دن اپنی ایسی فکر پڑی ہوگی کہ اسے دوسروں کا ہوش نہیں ہوگا۔
  38. وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌۙ﴿38﴾

    اس روز کتنے چہرے تو چمکتے دمکتے ہوں گے۔
  39. ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌۚ﴿39﴾

    ہنستے، خوشی مناتے ہوئے۔
  40. وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْهَا غَبَرَةٌۙ﴿40﴾

    اور کتنے چہرے اس دن ایسے ہوں گے کہ ان پر خاک پڑی ہوگی۔
  41. تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌؕ﴿41﴾

    سیاہی نے انہیں ڈھانپ رکھا ہوگا۔
  42. اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠ع﴿42﴾

    یہ وہی لوگ ہوں گے جو کافر تھے، بدکار تھے۔