93. Ad-Dhuhaaالضحى
The Morning Hours · Meccan · 11 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ الضُّحٰىۙ﴿1﴾
(اے پیغمبر) قسم ہے چڑھتے دن کی روشنی کی۔وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ﴿2﴾
اور رات کی جب اس کا اندھیرا بیٹھ جائے۔مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىؕ﴿3﴾
کہ تمہارے پروردگار نے نہ تمہیں چھوڑا ہے اور نہ ناراض ہوا ہے۔وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىؕ﴿4﴾
اور یقینا آگے آنے والے حالات تمہارے لیے پہلے حالات سے بہتر ہیں۔وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ﴿5﴾
اور یقین جانو کہ عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اتنا اتنا دے گا کہ تم خوش ہوجاؤ گے۔اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪﴿6﴾
کیا اس نے تمہیں یتیم نہیں پایا تھا، پھر (تمہیں) ٹھکانا دیا ؟وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪﴿7﴾
اور تمہیں راستے سے ناواقف پایا تو راستہ دکھایاوَ وَجَدَكَ عَآئِلًا فَاَغْنٰىؕ﴿8﴾
اور تمہیں نادار پایا تو غنی کردیا۔فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْؕ﴿9﴾
اب جو یتیم ہے تم اس پر سختی مت کرنا۔وَ اَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْؕ﴿10﴾
اور جو سوال کرنے والا ہو، اسے جھڑکنا نہیں۔وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠ع﴿11﴾
اور جو تمہارے پروردگار کی نعمت ہے اس کا تذکرہ کرتے رہنا۔