94. Ash-Sharhالشرح
The Consolation · Meccan · 8 ayahs · 1 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ﴿1﴾
(اے پیغمبر) کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کھول نہیں دیا ؟وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ﴿2﴾
اور ہم نے تم سے تمہارا وہ بوجھ اتار دیا ہے۔الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ﴿3﴾
جس نے تمہاری کمر توڑ رکھی تھی۔وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ﴿4﴾
اور ہم نے تمہاری خاطر تمہارے تذکرے کو اونچا مقام عطا کردیا ہے۔فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ﴿5﴾
چنانچہ حقیقت یہ ہے کہ مشکلات کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے۔اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ﴿6﴾
یقینا مشکلات کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے۔فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ﴿7﴾
لہذا جب تم فارغ ہوجاؤ تو (عبادت میں) اپنے آپ کو تھکاؤ۔وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠ع﴿8﴾
اور اپنے پروردگار ہی سے دل لگاؤ۔