Sunan Ibne-Majah 3777صحیح
جس کے پاس تیر ہو تو اسے پیکان سے پکڑے۔
حدیث نمبر: 3777
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ: أَسَمِعْتَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: مَرَّ رَجُلٌ بِسِهَامٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمْسِكْ بِنِصَالِهَا، قَالَ: نَعَمْ.
سفیان بن عیینہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے کہا : کیا آپ نے جابر بن عبداللہ (رض) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ ایک شخص مسجد میں تیر لے کر گزرا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اس کی پیکان (نوک و پھل) تھام لو ، انہوں نے کہا : ہاں (سنا ہے) ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الصلاة ٦٦ (٤٥١) ، الفتن ٧ (٧٠٧٣) ، صحیح مسلم/البر والصلة ٣٤ (٢٦١٤) ، سنن ابی داود/الجہاد ٧٢ (٢٥٨٦) ، سنن النسائی/المساجد ٢٦ (٧١٩) ، (تحفة الأشراف : ٢٥٢٧) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/٣٠٨، ٣٥٠) ، سنن الدارمی/المقدمة ٥٣ (٦٥٧) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یہ حکم اس لیے ہے کہ کسی کو اس کی نوک نہ لگے کہ وہ زخمی ہوجائے۔
Jabir bin Abdullah said: A man passed through the Masjid with some arrows, the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: Hold them by their heads! He said: Yes (ok). (Sahih)