Sunan An Nasai 193صحیح
جس وقت منی نکل جائے تو غسل کرنا ضروری ہے
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ، قال: حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْحُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قال: كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا رَأَيْتَ الْمَذْيَ فَاغْسِلْ ذَكَرَكَ وَتَوَضَّأْ وُضُوءَكَ لِلصَّلَاةِ، وَإِذَا فَضَخْتَ الْمَاءَ فَاغْتَسِلْ.
علی (رض) کہتے ہیں کہ میں ایک ایسا شخص تھا جسے کثرت سے مذی آتی تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا : جب مذی دیکھو تو اپنا ذکر دھو لو، اور نماز کے وضو کی طرح وضو کرلو، اور جب پانی (منی) کودتا ہوا نکلے تو غسل کرو ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الطھارة ٨٣ (٢٠٦) مطولاً ، (تحفة الأشراف : ١٠٠٧٩) ، مسند احمد ١/ ١٠٩، ١٢٥، ١٤٥ (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 193
It was narrated that ‘Ali said: “I was one who had a lot of prostatic discharge, and the Messenger of Allah ﷺ said to me: ‘If you see Madhi (prostatic fluid) then wash your penis and perform Wudu’ like that for Salah, but if you ejaculate semen, then perform Ghusl.” (Sahih)