Sunan An Nasai 196صحیح
عورت کے لئے احتلام کے حکم کا بیان
أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ الزُّبَيْدِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ كَلَّمَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَائِشَةُ جَالِسَةٌ، فَقَالَتْ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ، أَرَأَيْتَ الْمَرْأَةَ تَرَى فِي النَّوْمِ مَا يَرَى الرَّجُلُ، أَفَتَغْتَسِلُ مِنْ ذَلِكَ ؟ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ لَهَا: أُفٍّ لَكِ، أَوَ تَرَى الْمَرْأَةُ ذَلِكَ ؟ فَالْتَفَتَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: تَرِبَتْ يَمِينُكِ، فَمِنْ أَيْنَ يَكُونُ الشَّبَهُ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے بات کی، اور عائشہ رضی اللہ عنہا (بھی وہاں) بیٹھی ہوئی تھیں، ام سلیم رضی اللہ عنہا نے آپ ﷺ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اللہ تعالیٰ حق بات (بیان کرنے) سے نہیں شرماتا ہے، آپ مجھے اس عورت کے متعلق بتائیے جو خواب میں وہ چیز دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے، کیا وہ اس کی وجہ سے غسل کرے ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا : ہاں !، عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : تو میں نے ان سے (ام سلیم رضی اللہ عنہا سے) کہا : افسوس ہے تم پر ! کیا عورت بھی اس طرح خواب دیکھتی ہے ؟ تو رسول اللہ ﷺ میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں، پھر بچہ کیسے (ماں کے) مشابہ ہوجاتا ہے ؟ ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ النسائی، وقد آخرجہ : صحیح مسلم/الحیض ٧ (٣١٣) تعلیقاً ، سنن ابی داود/الطھارة ٩٦ (٢٣٧) ، (تحفة الأشراف : ١٦٦٢٧) ، مسند احمد ٦/٩٢ (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: مطلب یہ ہے کہ لڑکا مرد اور عورت کے پانی ہی سے پیدا ہوتا ہے، جس کا پانی غالب ہوجاتا ہے لڑکا اسی کے مشابہ ہوتا ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 196
It was narrated from ‘Urwah that Aishah (RA) told him that Umm Sulaim spoke to the Messenger of Allah ﷺ when Aishah (RA) was sitting there. She said to him: “Messenger of Allah ﷺ ! Allah is not shy to tell the truth. Inform me: if a woman sees in a dream what men see should she perform Ghusl from that?” The Messenger of Allah ﷺ said to her: “Yes.” Aishah (RA) said: “I expressed my displeasure and said: ‘Does a woman see that?’ The Messenger of Allah ﷺ turned to me and said: ‘May your right hand be covered with dust! How else would (her child) resemble her?” (Sahih)