Sunan An Nasai 1672صحیح
رات کی نماز کس طریقہ سے ادا کی جائے؟
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا خِفْتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : رات کی نماز دو دو رکعت ہے، اور جب تمہیں صبح ہوجانے کا اندیشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ کر وتر کرلو ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الصلاة ٢٠٧ (٤٣٧) ، سنن ابن ماجہ/الإقامة ١٧١ (١٣١٩) ، (تحفة الأشراف : ٨٢٨٨) ، مسند احمد ٢/١١٩ (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 1671
It was narrated from Ibn Umar that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "prayers at night are (offered) two by two, then if you fear that dawn will come, pray witr with one."