Sunan An Nasai 1673صحیح
رات کی نماز کس طریقہ سے ادا کی جائے؟
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، قال: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ، عَنْ شُعَيْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قال: سَأَلَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ ؟ فَقَالَ: صَلَاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا خِفْتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ مسلمانوں میں سے ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا : رات کی نماز کیسے پڑھی جائے ؟ تو آپ نے فرمایا : رات کی نماز دو دو رکعت ہے، پس جب تمہیں صبح ہوجانے کا خطرہ ہو تو ایک رکعت پڑھ کر وتر کرلو ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/التہجد ١٠ (١١٣٧) ، (تحفة الأشراف : ٦٨٤٣) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح الإسناد
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 1672
It was narrated that Ibn Umar said: "A man from among the Muslims asked the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم): How are prayers at night to be done? He said: prayers at night are (offered) two by two, then if you fear that dawn will come, pray witr with one."