Sunan An Nasai 2745صحیح
دوسرے کسی شخص کی نیت کے موافق حج کرنے سے متعلق
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَسَأَلْنَاهُ عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَحَدَّثَنَا، أَنَّ عَلِيًّا قَدِمَ مِنْ الْيَمَنِ بِهَدْيٍ وَسَاقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ هَدْيًا، قَالَ لِعَلِيٍّ: بِمَا أَهْلَلْتَ ؟ قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِيَ الْهَدْيُ، قَالَ: فَلَا تَحِلَّ.
جعفر بن محمد باقر کہتے ہیں کہ ہم جابر بن عبداللہ (رض) کے پاس آئے اور ان سے نبی اکرم ﷺ کے حج کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے ہم سے بیان کیا کہ علی (رض) یمن سے ہدی لے کر آئے اور رسول اللہ ﷺ مدینہ سے ہدی لے کر گئے۔ آپ نے علی (رض) سے پوچھا : تم نے کس چیز کا تلبیہ پکارا ہے ؟ انہوں نے کہا : میں نے یوں کہا ہے : اے اللہ ! میں اسی چیز کا تلبیہ پکارتا ہوں جس کا تلبیہ رسول اللہ ﷺ نے پکارا ہے۔ اور میرے ساتھ ہدی بھی ہے۔ آپ نے فرمایا : تو تم احرام نہ کھولو (جب تک کہ حج سے فارغ نہ ہوجاؤ) ۔
تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : ٢٧١٣ (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2743
It was narrated that Ja’far bin Muhammad said: “My father told us: ‘We came to Jabir bin ‘Abdullah and asked him about the Hajj of the Prophet ﷺ He told us: “All came from Yemen with a Hadi, and the Messenger of Allah ﷺ brought a Hadi from Al Madinah. He said to ‘All: ‘For what have you entered Ihram?’ He said: ‘I said: “O Allah, I am entering Ihram for that for which the Messenger of Allah ﷺ entered Ihram,” and I have the Hadi with me.’ He said: ‘Do not exit Ihram.” (Sahih)