Sunan An Nasai 3067صحیح
طلوع آفتاب سے پہلے جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنے کی ممانعت
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْالْحَسَنِ الْعُرَنِيّ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُغَيْلِمَةَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَلَى حُمُرَاتٍ يَلْطَحُ أَفْخَاذَنَا، وَيَقُولُ: أُبَيْنِيَّ لَا تَرْمُوا جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم بنی عبدالمطلب کے گھرانے کے بچوں کو گدھوں پر سوار کر کے بھیجا، آپ ہماری رانوں کو تھپتھپا رہے تھے، اور فرما رہے تھے : میرے ننھے بیٹو ! جب تک سورج نکل نہ آئے جمرہ عقبہ کو کنکریاں نہ مارنا ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الحج ٦٦ (١٩٤٠) ، سنن ابن ماجہ/الحج ٦٢ (٢٠٢٥) ، (تحفة الأشراف : ٥٣٩٦) ، وقد أخرجہ : سنن الترمذی/الحج ٥٨ (٨٩٣) ، مسند احمد (١/٢٣٤، ٣١١، ٣٤٣) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3064
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “The Messenger of Allah ﷺ sent us young boys of Banu ‘Abdul-Muttalib on donkeys, slapping our thighs and saying: ‘my sons, do not stone Jamratul ‘Aqabah until the sun has risen.” (Da’if)