Sunan An Nasai 1453صحیح
کتنے دن تک ٹھہر نے تک قصر کرنا جائز ہے؟
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قال: أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قال: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ، فَكَانَ يُصَلِّي بِنَا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعْنَا، قُلْتُ: هَلْ أَقَامَ بِمَكَّةَ ؟ قَالَ: نَعَمْ، أَقَمْنَا بِهَا عَشْرًا.
انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مدینہ سے مکہ جانے کے لیے نکلے، تو آپ ہمیں دو رکعت پڑھاتے رہے یہاں تک کہ ہم واپس لوٹ آئے، یحییٰ بن ابی اسحاق کہتے ہیں : میں نے انس (رض) سے پوچھا : کیا آپ نے مکہ میں قیام کیا تھا ؟ انہوں نے کہا : ہاں، ہم نے وہاں دس دن قیام کیا تھا۔
تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : ١٤٣٩ (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 1452
It was narrated from Yahya bin Abi Ishaq that : Anas bin Malik (RA) said: " We went out with the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) from Al-Madinah to Makkah and he used to lead us in praying two rakahs until we came back." I (Yahya) said: "Did he stay in Makkah?" He (Anas) said: "Yes, we stayed there for ten days."