Sunan An Nasai 3373صحیح
نکاح کی شہرت آواز اور ڈھول بجانے سے متعلق
أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بَلْجٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَصْلُ مَا بَيْنَ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ الدُّفُّ، وَالصَّوْتُ فِي النِّكَاحِ.
محمد بن حاطب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : حلال اور حرام میں فرق یہ ہے کہ نکاح میں دف بجایا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/النکاح ٦ (١٠٨٨) ، سنن ابن ماجہ/النکاح ٢٠ (١٨٩٦) ، (تحفة الأشراف : ١١٢٢١) ، مسند احمد (٣/٤١٨ و ٤/٢٥٩) (حسن )
وضاحت : ١ ؎: یعنی زنا چوری چھپے ہوتا ہے اور نکاح لوگوں کو بتا کر اور اعلان کر کے کیا جاتا ہے۔
قال الشيخ الألباني : حسن
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3369
It was narrated that Muhammad bin Hatib said: "The Messenger of Allah ﷺ said: What differentiates between the lawful and the unlawful is the Duff, and the voice (singing) for the wedding.