Sunan An Nasai 3374صحیح
نکاح کی شہرت آواز اور ڈھول بجانے سے متعلق
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي بَلْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ حَاطِبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ فَصْلَ مَا بَيْنَ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ الصَّوْتُ.
محمد بن حاطب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : حلال و حرام (نکاح) میں تمیز پیدا کرنے والی چیز آواز ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : ٣٣٧١ (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یعنی نکاح لوگوں کو بتا کر اور اعلان کر کے کیا جاتا ہے اور حرام ( زنا ) چھپا کر اور چوری کے ساتھ کیا جاتا ہے تاکہ لوگ جان نہ پائیں۔
قال الشيخ الألباني : حسن
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3370
It was narrated that Abu Balj said: "I heard Muhammad bin Hatib say: What differentiates between the lawful and the unlawful is the voice (singing).