Sunan An Nasai 3376صحیح
جو شخص نکاح کے وقت موجود نہ ہو تو اس کو اس کی دعا دینے سے متعلق
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَثَرَ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: مَا هَذَا ؟ قَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ: بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عبدالرحمٰن (عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ) کے کپڑے پر زردی کا نشان دیکھا تو پوچھا : یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : کھجور کی گٹھلی کے وزن برابر سونا دے کر میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے۔ آپ نے فرمایا : بارک اللہ لك اللہ تمہیں اس نکاح میں برکت دے ولیمہ کرو اگرچہ ایک بکری ہی ہو۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/النکاح ٥٦ (٥١٥٥) ، الدعوات ٥٣ (٦٣٨٦) ، صحیح مسلم/النکاح ١٣ (١٤٢٧) ، سنن الترمذی/النکاح ١٠ (١٠٩٤) ، سنن ابن ماجہ/النکاح ٢٤ (١٩٠٧) ، (تحفة الأشراف : ٢٨٨) ، مسند احمد (٣/٢٢٦) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3372
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah ﷺ saw traces of yellow perfume on Abdur-Rahman and said: What is this? He said: I married a woman for a Nawah (five Dirhams) of gold. He said: May Allah bless you. Give a Walimah (wedding feast) even if it is with one sheep.