Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 100

  1. وَ مَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تُؤْمِنَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ یَجْعَلُ الرِّجْسَ عَلَى الَّذِیْنَ لَا یَعْقِلُوْنَ﴿100﴾

    1. وَمَا كَانَاور نہیں ہے
    2. لِنَفْسٍکسی شخص کے لیے
    3. اَنْکہ
    4. تُؤْمِنَایمان لائے
    5. اِلَّامگر (بغیر)
    6. بِاِذْنِ اللّٰهِاذنِ الٰہی سے
    7. وَيَجْعَلُاور وہ ڈالتا ہے
    8. الرِّجْسَگندگی
    9. عَلَيپر
    10. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    11. لَا يَعْقِلُوْنَعقل نہیں رکھتے
Translation · Aasan Quran
اور کسی بھی شخص کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اللہ کی اجازت کے بغیر مومن بن جائے، اور جو لوگ عقل سے کام نہیں لیتے، اللہ ان پر گندگی مسلط کردیتا ہے۔ (41)
Tafseer · Aasan Quran
41: اللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر کائنات میں کچھ نہیں ہوسکتا۔ لہذا اس کے بغیر کسی کا ایمان لانا بھی ممکن نہیں، لیکن جو شخص اپنی سمجھ اور اختیار کو صحیح استعمال کر کے ایمان لانا چاہتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے ایمان کی توفیق دے دیتا ہے، اور جو شخص عقل اور اختیار کو صحیح استعمال کر کے ایمان لانا چاہتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے ایمان کی توفیق دے دیتا ہے، اور جو شخص عقل اور اختیار سے کام نہ لے، اس پر کفر کی گندگی مسلط ہوجاتی ہے