Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 101

  1. قُلِ انْظُرُوْا مَا ذَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَا تُغْنِی الْاٰیٰتُ وَ النُّذُرُ عَنْ قَوْمٍ لَّا یُؤْمِنُوْنَ﴿101﴾

    1. قُلِآپ کہ دیں
    2. انْظُرُوْادیکھو
    3. مَاذَاکیا ہے
    4. فِيمیں
    5. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    6. وَالْاَرْضِزمین
    7. وَمَا تُغْنِياور نہیں فائدہ دیتیں
    8. الْاٰيٰتُنشانیاں
    9. وَالنُّذُرُاور ڈرانے والے
    10. عَنْسے
    11. قَوْمٍلوگ
    12. لَّا يُؤْمِنُوْنَوہ نہیں مانتے
Translation · Aasan Quran
(اے پیغمبر) ان سے کہو کہ : ذرا نظر دوڑاؤ کہ آسمانوں اور زمین کیا کیا چیزیں ہیں ؟ (42) لیکن جن لوگوں کو ایمان لانا ہی نہیں ہے ان کے لیے (زمین و آسمان میں پھیلی ہوئی) نشانیاں اور آگاہ کرنے والے (پیغمبر) کچھ بھی کار آمد نہیں ہوتے۔
Tafseer · Aasan Quran
42: اس کائنات کی ہر چیز کو اگر انصاف کی نظر سے دیکھا جائے تو وہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور حکمت کا شاہکار ہے، اس سے نہ صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ محیر العقول کارخانہ خود بخود وجود میں نہیں آگیا، اسے اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے، بلکہ اس سے یہ بھی سمجھ میں آتا ہے کہ جو ذات اتنی عظیم کائنات پیدا کرنے پر قادر ہے، اسے اپنی خدائی کے لیے کسی شریک یا مددگار کی حاجت نہیں ہے، لہذا وہ ہے، اور ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ اس آئنہ خانے میں سبھی عکس ہیں تیرے اس آئنہ خانے میں تو یکتا ہی رہے گا