Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 109

  1. وَ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ وَ اصْبِرْ حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ١ۖۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ۠ع﴿109﴾

    1. وَاتَّبِعْاور پیروی کرو
    2. مَاجو
    3. يُوْحٰٓىوحی ہوتی ہے
    4. اِلَيْكَتمہاری طرف
    5. وَاصْبِرْاور صبر کرو
    6. حَتّٰىیہانتک کہ
    7. يَحْكُمَفیصلہ کردے
    8. اللّٰهُاللہ
    9. وَھُوَاور وہ
    10. خَيْرُبہترین
    11. الْحٰكِمِيْنَفیصلہ کرنے والا
Translation · Aasan Quran
اور جو وحی تمہارے پاس بھیجی جارہی ہے، تم اس کی اتباع کرو، اور صبر سے کام لو، یہاں تک کہ اللہ کوئی فیصلہ کردے۔ (44) اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
44: مکی زندگی میں حکم یہ تھا کہ کفار کی طرف سے پہنچنے والی ہر تکلیف پر صبر کیا جائے، ہاتھوں سے انتقام لینے کی اجازت نہیں تھی، اس آیت میں یہی حکم دیا گیا ہے، مطلب یہ ہے کہ ان کافروں کا فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑدو، وہی ان کے بارے میں مناسب فیصلہ کرے گا، چاہے اس طرح کہ دنیا میں ان کو عذاب دے، یا آخرت میں، اور چاہے اس طرح کہ مسلمانوں کو جہاد کی اجازت دے جس کے ذریعے ان کی زیادتیوں کا بدلہ لیا جاسکے۔