Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 1

  1. الٓرٰ١۫ كِتٰبٌ اُحْكِمَتْ اٰیٰتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِیْمٍ خَبِیْرٍۙ﴿1﴾

    1. الٓرٰالف لام را
    2. كِتٰبٌکتاب
    3. احْكِمَتْمضبوط کی گئیں
    4. اٰيٰتُهٗاس کی آیات
    5. ثُمَّپھر
    6. فُصِّلَتْتفصیل کی گئیں
    7. مِنْسے
    8. لَّدُنْپاس
    9. حَكِيْمٍحکمت والے
    10. خَبِيْرٍخبردار
Translation · Aasan Quran
الر (1) یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتوں کو (دلائل سے) مضبوط کیا گیا ہے، (2) پھر ایک ایسی ذات کی طرف سے ان کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے جو حکمت کی مالک اور ہر بات سے باخبر ہے۔
Tafseer · Aasan Quran
1: جیسا کہ پچھلی سورت میں عرض کیا گیا، ان حروف کو مقطعات کہتے ہیں، اور ان کے صحیح معنی اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو معلوم نہیں ہیں 2: مضبوط کرنے کے معنی یہ ہیں کہ اس میں جو باتیں بیان کی گئی ہیں وہ دلائل کے لحاظ سے مکمل ہیں اور ان میں کوئی نقص نہیں ہے۔