Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 28

  1. وَ یَوْمَ نَحْشُرُهُمْ جَمِیْعًا ثُمَّ نَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ اَشْرَكُوْا مَكَانَكُمْ اَنْتُمْ وَ شُرَكَآؤُكُمْ١ۚ فَزَیَّلْنَا بَیْنَهُمْ وَ قَالَ شُرَكَآؤُهُمْ مَّا كُنْتُمْ اِیَّانَا تَعْبُدُوْنَ﴿28﴾

    1. وَيَوْمَاور جس دن
    2. نَحْشُرُھُمْہم اکٹھا کرینگے انہیں
    3. جَمِيْعًاسب
    4. ثُمَّپھر
    5. نَقُوْلُہم کہیں گے
    6. لِلَّذِيْنَان لوگوں کو
    7. اَشْرَكُوْاجنہوں نے شرک کیا
    8. مَكَانَكُمْاپنی جگہ
    9. اَنْتُمْتم
    10. وَشُرَكَآؤُكُمْاور تمہارے شریک
    11. فَزَيَّلْنَاپھر ہم جدائی ڈال دیں گے
    12. بَيْنَھُمْان کے درمیان
    13. وَقَالَاور کہیں گے
    14. شُرَكَآؤُھُمْان کے شریک
    15. مَّا كُنْتُمْتم نہ تھے
    16. اِيَّانَاہماری
    17. تَعْبُدُوْنَتم بندگی کرتے
Translation · Aasan Quran
اور (یاد رکھو) وہ دن جب ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے پھر جن لوگوں نے شرک کیا تھا، ان سے کہیں گے کہ :“ ذرا اپنی جگہ ٹھہرو، تم بھی اور وہ بھی جن کو تم نے اللہ کا شریک مانا تھا۔”پھر ان کے درمیان (عابد اور معبود کا) جو رشتہ تھا، ہم وہ ختم کردیں گے، اور ان کے وہ شریک کہیں گے کہ :“ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے (16)۔
Tafseer · Aasan Quran
16: جن بتوں کو انہوں نے خدا مان رکھا تھا وہ تو بےجان تھے، اس لئے انہیں پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ لوگ ان کی عبادت کرتے تھے، اس لئے جب اللہ تعالیٰ ان کو زبان عطا فرمائیں گے تو شروع میں تو وہ صاف انکار کردیں گے کہ یہ لوگ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے، پھر جب بعد میں انہیں پتہ چلے گا کہ واقعی ان کی عبادت کرتے تھے تو وہ کہیں گے کہ اگر کرتے بھی تھے تو ہمیں اس کا پتہ نہیں تھا۔