آسان قرآن
Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 59
قُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ لَكُمْ مِّنْ رِّزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِّنْهُ حَرَامًا وَّ حَلٰلًا١ؕ قُلْ آٰللّٰهُ اَذِنَ لَكُمْ اَمْ عَلَى اللّٰهِ تَفْتَرُوْنَ﴿59﴾
- قُلْآپ کہ دیں
- اَرَءَيْتُمْبھلا دیکھو
- مَّآ اَنْزَلَجو اس نے اتارا
- اللّٰهُاللہ
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنْسے
- رِّزْقٍرزق
- فَجَعَلْتُمْپھر تم نے بنا لیا
- مِّنْهُاس سے
- حَرَامًاکچھ حرام
- وَّحَلٰلًااور کچھ حلال
- قُلْآپ کہ دیں
- آٰللّٰهُکیا اللہ
- اَذِنَحکم دیا
- لَكُمْتمہیں
- اَمْیا
- عَلَياللہ پر
- اللّٰهِاللہ
- تَفْتَرُوْنَتم جھوٹ باندھتے ہو
Translation · Aasan Quran
کہو کہ : بھلا بتاؤ اللہ نے تمہارے لیے جو رزق نازل کیا تھا، تم نے اپنی طرف سے اس میں سے کسی کو حرام اور کسی کو حلال قرار دے دیا، (26) ان سے پوچھو کہ : کیا اللہ نے تمہیں اس کی اجازت دی تھی یا تم اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتے ہو ؟
Tafseer · Aasan Quran
26: عرب کے مشرکین نے مختلف جانوروں کو بتوں کے ناموں پر کر کے انہیں خواہ مخواہ حرام قرار دے دیا تھا، جس کی تفصیل سورة انعام (139، 138:5) میں گذری ہے۔ یہ ان کی اس بدعملی کی طرف اشارہ ہے۔