Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 61

  1. وَ مَا تَكُوْنُ فِیْ شَاْنٍ وَّ مَا تَتْلُوْا مِنْهُ مِنْ قُرْاٰنٍ وَّ لَا تَعْمَلُوْنَ مِنْ عَمَلٍ اِلَّا كُنَّا عَلَیْكُمْ شُهُوْدًا اِذْ تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ وَ مَا یَعْزُبُ عَنْ رَّبِّكَ مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ لَاۤ اَصْغَرَ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرَ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ﴿61﴾

    1. وَمَا تَكُوْنُاور نہیں ہوتے تم
    2. فِيْ شَاْنٍکسی حال میں
    3. وَّمَا تَتْلُوْااور نہیں پڑھتے
    4. مِنْهُاس سے
    5. مِنْسے۔ کچھ
    6. قُرْاٰنٍقرآن
    7. وَّلَا تَعْمَلُوْنَاور نہیں کرتے
    8. مِنْ عَمَلٍکوئی عمل
    9. اِلَّامگر
    10. كُنَّاہم ہوتے ہیں
    11. عَلَيْكُمْتم پر
    12. شُهُوْدًاگواہ
    13. اِذْ تُفِيْضُوْنَجب تم مشغول ہوتے ہو
    14. فِيْهِاس میں
    15. وَمَا يَعْزُبُاور نہیں غائب
    16. عَنْسے
    17. رَّبِّكَتمہارا رب
    18. مِنْسے
    19. مِّثْقَالِبرابر
    20. ذَرَّةٍایک ذرہ
    21. فِي الْاَرْضِزمین میں
    22. وَلَااور نہ
    23. فِي السَّمَآءِآسمان میں
    24. وَلَآاور نہ
    25. اَصْغَرَچھوٹا
    26. مِنْسے
    27. ذٰلِكَاس
    28. وَلَآاور نہ
    29. اَكْبَرَبڑا
    30. اِلَّامگر
    31. فِيْمیں
    32. كِتٰبٍ مُّبِيْنٍکتاب روشن
Translation · Aasan Quran
اور (اے پیغمبر) تم جس حالت میں بھی ہوتے ہو اور قرآن کا جو حصہ بھی تلاوت کرتے ہو اور (اے لوگو) تم جو کام بھی کرتے ہو، تو جس وقت تم اس کام میں مشغول ہوتے ہو ہم تمہیں دیکھتے رہتے ہیں اور تمہارے رب سے کوئی ذرہ برابر چیز بھی پوشیدہ نہیں ہے، نہ زمین میں نہ آسمان میں، نہ اس سے چھوٹی، نہ بڑی، مگر وہ ایک واضح کتاب میں درج ہے۔ (27)
Tafseer · Aasan Quran
27: قیامت میں انسانوں کے دوبارہ زندہ ہونے کو مشرکین عرب اس وجہ سے ناممکن سمجھتے تھے کہ اربوں انسان جب مر کر مٹی کے ذرات میں تبدیل ہوچکے ہوں گے، اس کے بعد ان سب کو اکٹھا کر کے دوبارہ زندگی کیسے دی جاسکتی ہے ؟ یہ کیسے معلوم ہوگا کہ مٹی کا کونسا ذرہ اصل کس انسان کے جسم کا حصہ تھا۔ اس آیت میں یہ فرمایا گیا ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی قدرت اور علم کو اپنے اوپر قیاس مت کرو۔ اللہ تعالیٰ کا علم اتنا وسیع ہے کہ اس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔