Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 10. Yunus · Ayah 88

  1. وَ قَالَ مُوْسٰى رَبَّنَاۤ اِنَّكَ اٰتَیْتَ فِرْعَوْنَ وَ مَلَاَهٗ زِیْنَةً وَّ اَمْوَالًا فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۙ رَبَّنَا لِیُضِلُّوْا عَنْ سَبِیْلِكَ١ۚ رَبَّنَا اطْمِسْ عَلٰۤى اَمْوَالِهِمْ وَ اشْدُدْ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ فَلَا یُؤْمِنُوْا حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَ﴿88﴾

    1. وَقَالَاور کہا
    2. مُوْسٰىموسیٰ
    3. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    4. اِنَّكَبیشک تو
    5. اٰتَيْتَتونے دیا
    6. فِرْعَوْنَفرعون
    7. وَمَلَاَهٗاور اسکے سردار
    8. زِينَةًزینت
    9. وَّاَمْوَالًااور مال (جمع)
    10. فِيمیں
    11. الْحَيٰوةِ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    12. رَبَّنَااے ہمارے رب
    13. لِيُضِلُّوْاکہ وہ گمراہ کریں
    14. عَنْسے
    15. سَبِيْلِكَتیرا راستہ
    16. رَبَّنَااے ہمارے رب
    17. اطْمِسْتو مٹا دے
    18. عَلٰٓيپر
    19. اَمْوَالِهِمْان کے مال
    20. وَاشْدُدْاور مہر لگا دے
    21. عَلٰي قُلُوْبِهِمْان کے دلوں پر
    22. فَلَا يُؤْمِنُوْاکہ وہ نہ ایمان لائیں
    23. حَتّٰىیہانتک کہ
    24. يَرَوُاوہ دیکھ لیں
    25. الْعَذَابَعذاب
    26. الْاَلِيْمَدردناک
Translation · Aasan Quran
اور موسیٰ نے کہا : اے ہمارے پروردگار ! آپ نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیوی زندگی میں بڑی سج دھج اور مال و دولت بخشی ہے، اے ہمارے پروردگار ! ان کے مال و دولت کو تہس نہس کردیجیے، اور ان کے دلوں کو اتنا سخت کردیجیے کہ وہ اس وقت تک ایمان نہ لائیں جب تک دردناک عذاب آنکھوں سے نہ دیکھ لیں۔ (35)
Tafseer · Aasan Quran
35: حضرت موسیٰ ؑ کو تبلیغ کرتے ہوئے مدت گذر چکی تھی جس کے بعد نہ صرف وہ مایوس ہوچکے تھے، بلکہ فرعون نے جو مظالم ڈھائے تھے، وہ اتنے انسانیت سوز تھے کہ کوئی انصاف پسند انسان اس کو سزا کے بغیر چھوڑ دینا پسند نہیں کرسکتا تھا۔ نیز شاید ان کو وحی سے یہ بھی معلوم ہوچکا تھا کہ فرعون کی قسمت میں ایمان نہیں ہے، اس لیے انہوں نے آخر میں یہ بد دعا فرمائی ہے۔