Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 104. Al-Humaza · Ayah 3

  1. یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ﴿3﴾

    1. يَحْسَبُوہ گمان کرتا ہے
    2. اَنَّکہ
    3. مَالَهٗٓاس کا مال
    4. اَخْلَدَهٗاسے ہمیشہ رکھے گا
Translation · Aasan Quran
وہ سمجھتا ہے کہ اسکا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ (2)
Tafseer · Aasan Quran
2: جائز طریقہ سے مال حاصل کرنا کوئی گناہ نہیں ہے لیکن اس کی ایسی محبت کہ ہر وقت انسان اسی کی گنتی میں لگا رہے، اسے گناہ پر آمادہ کردیتی ہے اور جب کسی شخص پر مال کی محبت اس طرح سوار ہوجائے تو وہ یہ سمجھتا ہے کہ میری ہر مشکل اسی مال کے ذریعہ آسان ہوگی اور موت سے غافل ہو کر دنیا داری کے منصوبے اس طرح بناتا رہتا ہے جیسے یہ مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔