آسان قرآن
Aasan Quran · 108. Al-Kawthar · Ayah 1
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ﴿1﴾
- اِنَّآ اَعْطَيْنٰكَ الْكَوْثَرَبیشک ہم نے آپ کو عطا کیا۔ کوثر
Translation · Aasan Quran
(اے پیغمبر) یقین جانو ہم نے تمہیں کوثر عطا کردی ہے۔ (1)
Tafseer · Aasan Quran
1: ”کوثر“ کے لفظی معنی ہیں ”بہت زیادہ بھلائی“۔ اور کوثر جنت کی اس حوض کا نام بھی ہے جو حضور اقدس ﷺ کے تصرف میں دی جائے گی، اور آپ کی امت کے لوگ اس سے سیراب ہوں گے۔ حدیث میں ہے کہ اس حوض پر رکھے ہوئے برتن اتنے زیادہ ہوں گے جتنے آسمان کے ستارے۔ یہاں یہ لفظ اگر ”بہت زیادہ بھلائی“ کے معنی میں لیا جائے تو اس بھلائی میں حوض کوثر بھی داخل ہے۔