Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 107. Al-Maa'un · Ayah 7

  1. وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠ع﴿7﴾

    1. وَيَمْنَعُوْنَروکتے ہیں (نہیں دیتے)
    2. الْمَاعُوْنَعام ضرورت کی چیز
Translation · Aasan Quran
اور دوسروں کو معمولی چیز دینے سے بھی انکار کرتے ہیں۔ (5)
Tafseer · Aasan Quran
5: ”معمولی چیز“ قرآن کریم کے لفظ ”ماعون“ کا ترجمہ کیا گیا ہے، اسی لفظ کے نام پر سورت کا نام ماعون ہے۔ اصل میں ”ماعون“ ان برتنے کی معمولی چیزوں کو کہتے ہیں جو عام طور سے پڑوسی ایک دوسرے سے مانگ لیا کرتے ہیں، جیسے برتن وغیرہ۔ پھر ہر قسم کی معمولی چیز کو بھی ماعون کہہ دیتے ہیں۔ حضرت علی ؓ اور کئی صحابہ سے منقول ہے کہ انہوں نے اس کی تفسیر زکوٰۃ سے کی ہے، کیونکہ وہ بھی انسان کی دولت کا معمولی (چالیسواں) حصہ ہوتا ہے۔ اور حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے اس کی تفسیر یہی فرمائی ہے کہ کوئی پڑوسی دوسرے سے کوئی برتنے کی چیز مانگے تو انسان اسے منع کرے۔