آسان قرآن
Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 18
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا١ؕ اُولٰٓئِكَ یُعْرَضُوْنَ عَلٰى رَبِّهِمْ وَ یَقُوْلُ الْاَشْهَادُ هٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ كَذَبُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ۚ اَلَا لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِیْنَۙ﴿18﴾
- وَمَنْاور کون
- اَظْلَمُسب سے بڑا ظالم
- مِمَّنِاس سے جو
- افْتَرٰيباندھے
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- كَذِبًاجھوٹ
- اُولٰٓئِكَیہ لوگ
- يُعْرَضُوْنَپیش کیے جائیں گے
- عَلٰي رَبِّهِمْاپنے رب کے سامنے
- وَيَقُوْلُاور کہیں گے وہ
- الْاَشْهَادُگواہ (جمع)
- هٰٓؤُلَآءِیہی ہیں
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- كَذَبُوْاجھوٹ بولا
- عَلٰي رَبِّهِمْاپنے رب پر
- اَلَایاد رکھو
- لَعْنَةُ اللّٰهِاللہ کی پھٹکار
- عَلَيپر
- الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
Translation · Aasan Quran
اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے ؟ ایسے لوگوں کی ان کے رب کے پاس پیشی ہوگی، اور گواہی دینے والے کہیں گے کہ : یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹی باتیں لگائی تھیں۔ (13) سب لوگ سن لیں کہ اللہ کی لعنت ہے ان ظالموں پر۔
Tafseer · Aasan Quran
13: گواہی دینے والوں میں وہ فرشتے بھی شامل ہیں جو انسانوں کے اعمال پر لکھنے پر مقرر ہیں، اور وہ انبیائے کرام (علیہم السلام) بھی جو اپنی اپنی امتوں کے بارے میں گواہی دیں گے۔