Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 38

  1. وَ یَصْنَعُ الْفُلْكَ١۫ وَ كُلَّمَا مَرَّ عَلَیْهِ مَلَاٌ مِّنْ قَوْمِهٖ سَخِرُوْا مِنْهُ١ؕ قَالَ اِنْ تَسْخَرُوْا مِنَّا فَاِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُوْنَؕ﴿38﴾

    1. وَيَصْنَعُاور وہ بناتا تھا
    2. الْفُلْكَکشتی
    3. وَكُلَّمَااور جب بھی
    4. مَرَّگزرتے
    5. عَلَيْهِاس پر
    6. مَلَاٌسردار
    7. مِّنْسے (کے)
    8. قَوْمِهٖاس کی قوم
    9. سَخِرُوْاوہ ہنستے
    10. مِنْهُاس سے (پر)
    11. قَالَاس نے کہا
    12. اِنْاگر
    13. تَسْخَرُوْاتم ہنستے ہو
    14. مِنَّاہم سے (پر)
    15. فَاِنَّاتو بیشک ہم
    16. نَسْخَرُہنسیں گے
    17. مِنْكُمْتم سے (پر)
    18. كَمَاجیسے
    19. تَسْخَرُوْنَتم ہنستے ہو
Translation · Aasan Quran
چنانچہ وہ کشتی بنانے لگے۔ اور جب بھی ان کی قوم کے کچھ سردار ان کے پاس سے گزرتے تو ان کا مذاق اڑاتے تھے۔ (19) نوح نے کہا کہ : اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو جیسے تم ہنس رہے ہو، اسی طرح ہم بھی تم پر ہنستے ہیں۔ (20)
Tafseer · Aasan Quran
19: وہ مذاق اس بات کا اڑاتے تھے کہ انہوں نے دوسرے کام چھوڑ کر کشتی بنانی شروع کردی ہے ؛ حالانکہ پانی کا کہیں دور دور پتہ نہیں، 20:: یعنی ہمیں اس بات پر ہنسی آتی ہے کہ عذاب تمہارے سر پر آچکا ہے اور تمہیں دل لگی سوجھی ہے۔