Surah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 11. Hud · Ayah 45

  1. وَ نَادٰى نُوْحٌ رَّبَّهٗ فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابْنِیْ مِنْ اَهْلِیْ وَ اِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ وَ اَنْتَ اَحْكَمُ الْحٰكِمِیْنَ﴿45﴾

    1. وَنَادٰياور پکارا
    2. نُوْحٌنوح
    3. رَّبَّهٗاپنا رب
    4. فَقَالَپس اس نے کہا
    5. رَبِّاے میرے رب
    6. اِنَّبیشک
    7. ابْنِيْمیرا بیٹا
    8. اَهْلِيْمیرے گھروالوں میں سے
    9. وَاِنَّاور بیشک
    10. وَعْدَكَتیرا وعدہ
    11. الْحَقُّسچا
    12. وَاَنْتَاور تو
    13. اَحْكَمُسب سے بڑا حاکم
    14. الْحٰكِمِيْنَحاکم (جمع)
Translation · Aasan Quran
اور نوح نے اپنے پروردگار کو پکارا اور کہا کہ : اے میرے پروردگار ! میرا بیٹا میرے گھر ہی کا ایک فرد ہے، اور بیشک تیرا وعدہ سچا ہے، اور تو سارے حاکموں سے بڑھ کر حاکم ہے۔ (26)
Tafseer · Aasan Quran
26: یعنی آپ کو ہر چیز پر قدرت ہے، اگر چاہیں تو اسے ایمان کی توفیق دے دیں، اور پھر ایمان والوں کے حق میں آپ کا جو وعدہ ہے وہ اس کے حق میں بھی پورا ہوجائے۔